21 نومبر 2015 - 16:43
ایران اور روس اپنی کرنسیوں سے باہمی تجارت کو فروغ دیں گے

ایران کے نائب وزیر تجارت نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اپنی قومی کرنسیوں کے زریعے سے مستقبل میں لین دین کریں گے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان جلد مفاہمت کے بعد کیا جائے گا.

ایرانی نائب وزیر تجارت نے کها که ایران اور روس کے درمیان اپنی قومی کرنسیوں کے زریعے سے مستقبل میں لین دین کریں گے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان جلد مفاہمت کے بعد کیا جائے گا.
ایران اور روس اپنی کرنسیوں سے باہمی تجارت کو فروغ دیں گے، یہ بات مجتبی خسروتاج نے روسی خبر رساں ادارے ریا نوسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کهی.

انهوں نے کہا، میں اس بات پر یقین رکهتا ہوں که ہمیں ایران مخالف پابندیوں کے باوجود اپنی قومی کرنسیوں پر انحصار کرنا ہوگا.

انهوں نے مزید کہا که قومی کرنسیوں کے استعمال کرنے کے فارمولے سے بڑی تعداد میں ہم شراکت داروں کو اپنی طرف متوجه کر سکیں گے.

روس میں تعینات ایرانی سفیر مهدی ثنایی نے 27 جنوری کو ایک بیان میں کہا که اسلامی جمهوریه ایران اور روس قومی کرنسی کی تجارت کے لئے ایک مشترکه اکاؤنٹ بنانے کی منصوبه بندی کر رہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔

/169